QR CodeQR Code

سکردو، ڈاکٹروں کی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے عمر اور ڈومیسائل کی شرط ختم

28 Dec 2019 15:35

ڈائریکٹر محمد صحت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ سکردو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کی تھی جو کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گئی ہے، اب میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں ڈاکٹروں کی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے عمر اور ڈومیسائل کی شرط ختم کر دی گئی۔ بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی۔ ڈائریکٹر محکمہ صحت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ سکردو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کی تھی جو کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گئی ہے، اب میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی، اس حوالے سے 29 نومبر کو اسامیاں مشتہر کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکردو ہسپتال پر چار اضلاع کا بوجھ ہے، ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 835239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835239/سکردو-ڈاکٹروں-کی-اسامیوں-پر-بھرتیوں-کیلئے-عمر-اور-ڈومیسائل-شرط-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org