نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد حکومت کا بلاتفریق احتساب کا نعرہ کھوکھلا ہو جائیگا، جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب
29 Dec 2019 14:06
نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 50 کروڑ تک کی کرپشن کو قانونی بنایا دیا ہے کیوںکہ نیب اس سے زیادہ کی بدعنوانی پر کارروائی کرے گا۔
اسلام ٹائمز۔ حکومت کو نیب ترمیمی آرڈیننس 2019ء منظور کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور سنجیدہ حلقے اس کو این آر او دینے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے کہا کہ اس آرڈیننس کے بعد حکومت کا بلاتفریق احتساب کا نعرہ کھوکھلا ہو جائے گا۔ انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتیں احتساب نہیں کرتی تھیں لیکن اس حکومت نے قانونی طور پر اسے ختم کردیا۔ تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 50 کروڑ تک کی کرپشن کو قانونی بنایا دیا ہے کیوںکہ نیب اس سے زیادہ کی بدعنوانی پر کارروائی کرے گا۔
خبر کا کوڈ: 835433