QR CodeQR Code

پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو عملی طور پر ناکارہ بنا دیا ہے، شہباز شریف

31 Dec 2019 08:10

لندن سے اپنے ایک ٹوئٹ میں اپوزیشن لیڈر نے لکھا ہے کہ اہم ایشوز پر پارلیمنٹ کو جان بوجھ کر مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے، جب کہ تحریک انصاف کا ادارے مضبوط کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما شہباز شریف نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو عملی طور پر ناکارہ بنا دیا ہے جب کہ تحریک انصاف کا ادارے مضبوط کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ شہباز شریف نے لندن سے ٹوئٹ میں لکھا کہ اہم ایشوز پر پارلیمنٹ کو جان بوجھ کر مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے اور پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو عملی طور پر ناکارہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پارلیمانی اقدامات کے بجائے آرڈیننس کا راستہ ترجیحاً اپنایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 835708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835708/پی-ٹی-ا-ئی-نے-پارلیمنٹ-کو-عملی-طور-پر-ناکارہ-بنا-دیا-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org