QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان نوٹس لیں، اتحادی مایوس ہو رہے ہیں، خواجہ اظہار الحسن

31 Dec 2019 16:37

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ سندھ کے مسائل وزارتوں سے نہیں، بلدیاتی نظام صحیح کرنے سے حل ہوں گے، وفاق سے رشتہ توڑنا اور صوبائی حکومت سے وزارتیں لینا تجارت ہے، پیپلز پارٹی فارمولہ دے وزارتیں نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نوٹس لینا چاہیئے کہ ان کے اتحادی ان سے مایوس ہو رہے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل وزارتوں سے نہیں، بلدیاتی نظام صحیح کرنے سے حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سے رشتہ توڑنا اور صوبائی حکومت سے وزارتیں لینا تجارت ہے، پیپلز پارٹی فارمولہ دے وزارتیں نہیں، وفاقی حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے۔


خبر کا کوڈ: 835784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835784/وزیراعظم-عمران-خان-نوٹس-لیں-اتحادی-مایوس-ہو-رہے-ہیں-خواجہ-اظہار-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org