QR CodeQR Code

لوئر کرم میں دو گاڑیوں کے مابین تصادم، قبائلی سردار جاں بحق، 9 افراد زخمی

1 Jan 2020 13:52

قبائلی سردار ملک عین الدین جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں تحصیل ہسپتال علی زئی پہنچا دیا گیا، جہاں دو مزید زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ چار خیل میں ٹریفک حادثے کے باعث قبائلی سردار جان بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ چار خیل میں دو مسافر گاڑیوں کے درمیان حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں قبائلی سردار ملک عین الدین جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں تحصیل ہسپتال علی زئی پہنچا دیا گیا، جہاں دو مزید زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 835914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/835914/لوئر-کرم-میں-دو-گاڑیوں-کے-مابین-تصادم-قبائلی-سردار-جاں-بحق-9-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org