0
Wednesday 1 Jan 2020 13:52

لوئر کرم میں دو گاڑیوں کے مابین تصادم، قبائلی سردار جاں بحق، 9 افراد زخمی

لوئر کرم میں دو گاڑیوں کے مابین تصادم، قبائلی سردار جاں بحق، 9 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ چار خیل میں ٹریفک حادثے کے باعث قبائلی سردار جان بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ چار خیل میں دو مسافر گاڑیوں کے درمیان حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں قبائلی سردار ملک عین الدین جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں تحصیل ہسپتال علی زئی پہنچا دیا گیا، جہاں دو مزید زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 835914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش