QR CodeQR Code

قائم مقام گورنر بلوچستان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

2 Jan 2020 15:24

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا ہر صورت ازالہ کرنا ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے درمیان وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور بلوچستان کے عوام کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات ہوئی۔ دونوں اعلیٰ حکام کے درمیان اس ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا ہر صورت ازالہ کرنا ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے درمیان وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور بلوچستان کے عوام کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 836145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836145/قائم-مقام-گورنر-بلوچستان-کی-اسپیکر-پنجاب-اسمبلی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org