QR CodeQR Code

اٹک میں کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے ریلی

4 Jan 2020 11:12

اے سی نیکوکارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو بھارت زیادہ عرصہ ظلم اور جبر سے دبا نہیں سکتا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اٹک میں ریلی منعقد کی گئی، ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان، مودی کا جو یار ہے غدار ہے، غدار ہے، کشمیریوں سے رشتہ کیا کے نعرے لگا رہے تھے۔ اے سی جنت حسین نیکوکارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو بھارت زیادہ عرصہ ظلم اور جبر سے دبا نہیں سکتا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 836427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836427/اٹک-میں-کشمیری-مسلمانوں-سے-یکجہتی-کیلئے-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org