QR CodeQR Code

مودی کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہو گا، مشال ملک

5 Jan 2020 11:16

اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم بھارتی فوج کے مظالم یا گولیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ مسلم امہ اور پاکستانی کشمیریوں کے لئے باہر نکلیں۔


اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ اب مودی کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہو گا، کشمیری قوم بھارتی فوج کے مظالم یا گولیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ مسلم امہ اور پاکستانی کشمیریوں کے لئے باہر نکلیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و جبر کو 5ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے، اب مودی کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہو گا۔ کشمیری عوام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، مسلم اُمہ کو مظلوم کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کے لئے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیئے۔

 


خبر کا کوڈ: 836663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836663/مودی-کو-کشمیریوں-کے-خون-کا-حساب-دینا-ہو-گا-مشال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org