0
Sunday 5 Jan 2020 11:16

مودی کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہو گا، مشال ملک

مودی کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہو گا، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ اب مودی کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہو گا، کشمیری قوم بھارتی فوج کے مظالم یا گولیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ مسلم امہ اور پاکستانی کشمیریوں کے لئے باہر نکلیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و جبر کو 5ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے، اب مودی کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہو گا۔ کشمیری عوام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، مسلم اُمہ کو مظلوم کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کے لئے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیئے۔

 
خبر کا کوڈ : 836663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش