QR CodeQR Code

شہادت کے روز جنرل قاسم سلیمانی کیساتھ ملاقات طے تھی، امریکی عراق سے نکل جائیں، عادل عبدالمہدی

5 Jan 2020 20:05

عراق سے امریکی انخلاء پر ووٹنگ کیلئے منعقد کئے جانے والے پارلیمنٹ کے جلسے میں شرکت سے پہلے انہوں نے عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور امریکہ دونوں کا فائدہ اسی میں ہے کہ غیرملکی افواج عراقی سرزمین سے نکل جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے اتوار کے روز سہ پہر پارلیمنٹ کے جلسے میں شرکت کی۔ امریکی انخلاء پر ووٹنگ کیلئے منعقد کئے جانے والے پارلیمنٹ کے جلسے میں شرکت سے پہلے انہوں نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کی۔ عراقی وزیراعظم نے ملک سے امریکی انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور امریکہ دونوں کا فائدہ اسی میں ہے کہ غیرملکی افواج عراقی سرزمین سے نکل جائیں۔

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کچھ عرصہ قبل حشد الشعبی پر ہونیوالے حملوں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے ہمیں یہ کہا تھا کہ گرمیوں میں حشد الشعبی کے گوداموں پر ہونے والے حملے اسرائیل نے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز جب جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوئے ہیں، میرے ساتھ انکی ملاقات طے تھی کیونکہ انہوں نے سعودی پیغام پر ایران کا جواب مجھ تک پہنچانا تھا۔


خبر کا کوڈ: 836723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836723/شہادت-کے-روز-جنرل-قاسم-سلیمانی-کیساتھ-ملاقات-طے-تھی-امریکی-عراق-سے-نکل-جائیں-عادل-عبدالمہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org