QR CodeQR Code

پاراچنار میں سیزن کی پہلی برفباری، موسم میں مزید شدت آگئی

5 Jan 2020 23:43

برفباری سے جہاں علاقے کے حسن میں نکھار آگیا ہے، وہاں غریب عوام کے مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ دور دراز پہاڑی علاقوں میں آمد و رفت کے راستے بند ہوگئے ہیں اور بجلی کی بندش کے باعث روزمرہ کے معمولات شدید متاثر ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں سیزن کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس سے علاقے کی حسن میں مزید نکھار آگیا ہے، نوجوان برفباری کو انجوائے کرنے کیلئے سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔ برفباری سے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، نوجوان سیزن کی پہلی برفباری کے حسین مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کررہے ہیں۔ برفباری سے جہاں علاقے کے حسن میں نکھار آگیا ہے، وہاں غریب عوام کے مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ دور دراز پہاڑی علاقوں میں آمد و رفت کے راستے بند ہوگئے ہیں اور بجلی کی بندش کے باعث روزمرہ کے معمولات شدید متاثر ہوگئے ہیں جبکہ سوختنی لکڑی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 836747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836747/پاراچنار-میں-سیزن-کی-پہلی-برفباری-موسم-مزید-شدت-ا-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org