QR CodeQR Code

بھارتی مظالم بے نقاب کرنا میڈیا کی بنیادی ذمہ داری ہے، مسعود خان

6 Jan 2020 09:07

سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداروں کے نام مبارکباد کے پیغام میں صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ قلم، کمپیوٹر اور کیمرا کی طاقت کو کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے اور معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ قلم، کمپیوٹر اور کیمرا کی طاقت کو کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے اور معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے بے نقاب کرنا مقامی، علاقائی، قومی اور بین الاقوامی میڈیا کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداروں کے نام مبارکباد کے پیغام میں کیا۔


خبر کا کوڈ: 836777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836777/بھارتی-مظالم-بے-نقاب-کرنا-میڈیا-کی-بنیادی-ذمہ-داری-ہے-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org