QR CodeQR Code

بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا، مشال ملک

6 Jan 2020 11:30

سپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی تسلط کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔


اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا، کشمیر میں بھارتی تسلط کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ سپورٹس کمپلیکس میں گیمز گالا فیملی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر مسیحی برادری کی شکرگزار ہوں، مسیحی برداری نے ہمیشہ کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے، مودی سرکار نے بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کر دی جبکہ عالمی ضمیر سو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 836795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836795/بھارتی-جبر-کشمیریوں-کے-حوصلے-پست-نہیں-کر-سکا-مشال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org