0
Monday 6 Jan 2020 11:30

بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا، مشال ملک

بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا، مشال ملک
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا، کشمیر میں بھارتی تسلط کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ سپورٹس کمپلیکس میں گیمز گالا فیملی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر مسیحی برادری کی شکرگزار ہوں، مسیحی برداری نے ہمیشہ کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے، مودی سرکار نے بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کر دی جبکہ عالمی ضمیر سو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 836795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش