QR CodeQR Code

پاکستان کے فیصلے وزارت خارجہ میں نہیں، کہیں اور ہورہے ہیں، مشاہد اللہ

6 Jan 2020 21:18

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ قاسم سلیمانی ایران کے اہم افراد میں سے تھے، ان کی شہادت کے باعث اگر جنگ ہوئی تو خطے اور امریکا پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہداللہ خان نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ڈیسک بجا کر کہتے تھے کہ خارجہ پالیسی وزارت خارجہ میں بنے گی، وہ دیکھ لیں کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ساری دنیا کے وزرائے اعظم یا وزرائے خارجہ کو فون کررہا ہے لیکن یہاں نہیں کر رہا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ قاسم سلیمانی ایران کے اہم افراد میں سے تھے، ان کی شہادت کے باعث اگر جنگ ہوئی تو خطے اور امریکا پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا مواخذہ ہے اور امریکا میں انتخابات بھی ہیں، جو ڈیسک بجا کر کہتے تھے کہ خارجہ پالیسی وزارت خارجہ میں بنے گی، وہ دیکھ لیں کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ساری دنیا کے وزیراعظم یا وزیر خارجہ کو فون کررہا ہے لیکن یہاں نہیں کررہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں نہیں، فیصلے کہیں اور ہورہے ہیں، ثالثی کرانے کی بات کرنے والے اب کرائیں ثالثی اور جنگ کو روکیں، امریکا ایران کی ثالثی کرا دیتے تو آج قاسم سلیمانی زندہ ہوتے۔
 


خبر کا کوڈ: 836921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836921/پاکستان-کے-فیصلے-وزارت-خارجہ-میں-نہیں-کہیں-اور-ہورہے-ہیں-مشاہد-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org