QR CodeQR Code

مسرت جمشید چیمہ وزیر اطلاعات پنجاب کی میڈیا ایڈوائزر مقرر

6 Jan 2020 21:56

پنجاب حکومت کی جانب سے مسرت جمشید چیمہ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے مسرت جمشید چیمہ کو اپنا میڈیا ایڈوائزر مقرر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسرت جمشید چیمہ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔ واضح رہے کہ مئی 2019ء میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی بلا مقابلہ چیئرپرسن منتخب ہوئی تھیں۔
 


خبر کا کوڈ: 836924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836924/مسرت-جمشید-چیمہ-وزیر-اطلاعات-پنجاب-کی-میڈیا-ایڈوائزر-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org