QR CodeQR Code

مصطفی کمال نے کراچی کو بنایا تھا اور انکی قیادت میں ہی کراچی کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے، پی ایس پی

6 Jan 2020 23:23

کراچی میں بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو آزما لیا، اس لئے اب پی ایس پی کو ایک موقع دے کیونکہ اس وقت ملک بھر میں سید مصطفیٰ کمال جیسی نوجوان، باکردار، تجربہ کار، باصلاحیت اور حق گو قیادت موجود نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں بلدیاتی امیدواروں و پولنگ ایجنٹس سے ملاقات کے لئے ایک تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں اراکین نیشنل کونسل نائلہ منیر، ناہید بیگم اور انچارج ڈسٹرکٹ سینٹرل عبداللہ شیخ سمیت نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے مختلف ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔ پی ایس پی کے مرکزی رہنماؤں عبداللہ شیخ، نائلہ منیر اور ناہید بیگم نے پولنگ ایجنٹس و بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کو بنایا تھا اور انکی قیادت میں ہی کراچی کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے، نیز اسی طرز پر ملک بھر میں عوامی مسائل حل کرکے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو آزما لیا، اس لئے اب پی ایس پی کو ایک موقع دے کیونکہ اس وقت ملک بھر میں سید مصطفیٰ کمال جیسی نوجوان، باکردار، تجربہ کار، باصلاحیت اور حق گو قیادت موجود نہیں۔ اس موقع پر ناظم آباد کی مختلف یوسیز میں جاری عوامی رابطہ مہم پر یوسی انچارجز سے بریفننگ لی گئی اور بلدیاتی امیدواروں سمیت پولنگ ایجنٹس کے لئے ورکس شاپس کے جلد انعقاد کا عندیہ دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 836930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/836930/مصطفی-کمال-نے-کراچی-کو-بنایا-تھا-اور-انکی-قیادت-میں-ہی-کے-مسائل-حل-کیا-جا-سکتا-ہے-پی-ایس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org