QR CodeQR Code

ایم کیو ایم نے نفیس دھمکی دی ہے، حلیم عادل شیخ

13 Jan 2020 22:45

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم سے بات چیت ہو رہی ہے، یہ ان کا سیاسی احتجاج کا اچھا طریقہ ہے، ایم کیو ایم حکومت چھوڑتی تو بانی ایم کیو ایم جیسی دھمکی ہوتی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ یہ بانی ایم کیو ایم کی نہیں نفیس لوگوں کی جماعت ہے، اسی لئے حکومت کو دھمکی بھی نفیس دی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایم کیو ایم سے بات چیت ہو رہی ہے، یہ ان کا سیاسی احتجاج کا اچھا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت چھوڑتی تو بانی ایم کیوایم جیسی دھمکی ہوتی مگر یہ نفیس دھمکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 838274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838274/ایم-کیو-نے-نفیس-دھمکی-دی-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org