0
Monday 13 Jan 2020 22:45

ایم کیو ایم نے نفیس دھمکی دی ہے، حلیم عادل شیخ

ایم کیو ایم نے نفیس دھمکی دی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ یہ بانی ایم کیو ایم کی نہیں نفیس لوگوں کی جماعت ہے، اسی لئے حکومت کو دھمکی بھی نفیس دی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایم کیو ایم سے بات چیت ہو رہی ہے، یہ ان کا سیاسی احتجاج کا اچھا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت چھوڑتی تو بانی ایم کیوایم جیسی دھمکی ہوتی مگر یہ نفیس دھمکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 838274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش