QR CodeQR Code

امریکہ ایران کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے، گورنر پنجاب

14 Jan 2020 11:52

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی منظر نامے پر لیڈر آف پیس کے طور پر ابھر رہے ہیں، آج کا پاکستان پُرامن ہے اور یہاں اقلیتیں آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کا جواب پاکستان نے امن کے پیغام سے دیا، نریندر مودی خود بھارت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ایران، امریکہ تنازعے میں کمی اور افغان امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی منظر نامے پر لیڈر آف پیس کے طور پر ابھر رہے ہیں، آج کا پاکستان پُرامن ہے اور یہاں اقلیتیں آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کا جواب پاکستان نے امن کے پیغام سے دیا، نریندر مودی خود بھارت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف متنازعہ شہریت بل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، عالمی ادارے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اور کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں۔


خبر کا کوڈ: 838330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838330/امریکہ-ایران-کشیدگی-میں-کمی-کیلئے-پاکستان-اپنا-کردار-ادا-کر-رہا-ہے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org