0
Tuesday 14 Jan 2020 11:52

امریکہ ایران کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے، گورنر پنجاب

امریکہ ایران کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ایران، امریکہ تنازعے میں کمی اور افغان امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی منظر نامے پر لیڈر آف پیس کے طور پر ابھر رہے ہیں، آج کا پاکستان پُرامن ہے اور یہاں اقلیتیں آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کا جواب پاکستان نے امن کے پیغام سے دیا، نریندر مودی خود بھارت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف متنازعہ شہریت بل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، عالمی ادارے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اور کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 838330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش