QR CodeQR Code

ہم نے شہید قاسم کے خون کو ایک تحریک میں بدلنا ہے، اکبر صابری

15 Jan 2020 10:40

پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما آئی ایس او نے کہا کہ یہ اتحاد و وحدت کی فضا شہید کے خون کی برکت ہے، یہ اجتماع بتا رہا ہے کہ قاسم سلیمانی ایران کے نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کے کمانڈر تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے سابق عہدیدار اور نمائندہ اکبر صابری نے کہا ہے کہ وہ سید جواد نقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تمام ملت کو اکٹھا کرکے امریکہ شیطان بزرگ کو جواب دیا ہے۔ یہ اتحاد و وحدت کی فضا شہید کے خون کی برکت ہے، یہ اجتماع بتا رہا ہے کہ قاسم سلیمانی ایران کے نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کے کمانڈر تھے، اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں امریکہ مردہ باد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم پاکستان کی سرزمین سے استعمار کے پنجوں کو نکال باہر کر دیں گے، ہمیں شہید کے خون کو ایک تحریک میں بدلنا ہے اور اتحاد امت کے تحت ہونیوالے تمام مظاہروں میں شریک ہونا ہے۔


خبر کا کوڈ: 838537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838537/ہم-نے-شہید-قاسم-کے-خون-کو-ایک-تحریک-میں-بدلنا-ہے-اکبر-صابری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org