QR CodeQR Code

چوہدری شوگر مل کیس، مریم نواز اور مياں جاويد لطيف کا نام ای سی ایل شامل

15 Jan 2020 13:36

نیب لاہور کی جانب سے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ان کا نام ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے چوہدری شوگر مل کیس میں مریم نواز اور مياں جاويد لطيف کا نام ای سی ایل شامل کرديا۔ وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگرمل کیس میں مسلم ليگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور سينئر رہنما جاوید لطیف کا نام ايگزيٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش منظور کرلی ہے۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نام ڈالنے کی منظوری دی۔ یاد رہے کہ نيب نے مریم نواز اور جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ نیب لاہور کی جانب سے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ان کا نام ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 838615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838615/چوہدری-شوگر-مل-کیس-مریم-نواز-اور-مياں-جاويد-لطيف-کا-نام-سی-ایل-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org