0
Wednesday 15 Jan 2020 13:36

چوہدری شوگر مل کیس، مریم نواز اور مياں جاويد لطيف کا نام ای سی ایل شامل

چوہدری شوگر مل کیس، مریم نواز اور مياں جاويد لطيف کا نام ای سی ایل شامل
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے چوہدری شوگر مل کیس میں مریم نواز اور مياں جاويد لطيف کا نام ای سی ایل شامل کرديا۔ وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگرمل کیس میں مسلم ليگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور سينئر رہنما جاوید لطیف کا نام ايگزيٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش منظور کرلی ہے۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نام ڈالنے کی منظوری دی۔ یاد رہے کہ نيب نے مریم نواز اور جاوید لطیف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ نیب لاہور کی جانب سے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ان کا نام ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 838615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش