QR CodeQR Code

بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام، فراڈ کرنیوالے سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز

17 Jan 2020 14:13

سرکاری ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں، جن میں 9 سال تک بیویوں کے نام پر غریبوں کا حق کھانے سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ بیگمات کو انرول کرانے والے افسران کو جواب دہی کے لئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 9 سال تک بیگمات کے نام پر غریبوں کا حق کھانے والے سرکاری افسران کو نوکریوں سے برطرفی کیلئے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کے فراڈ کا معاملہ، حکومت نے ملوث سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سرکاری ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں، جن میں 9 سال تک بیویوں کے نام پر غریبوں کا حق کھانے سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ بیگمات کو انرول کرانے والے افسران کو جواب دہی کے لئے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمتوں سے برطرفی عمل میں لائی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 838993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/838993/بےنظیر-انکم-اسپورٹ-پروگرام-فراڈ-کرنیوالے-سرکاری-افسران-کیخلاف-کارروائی-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org