QR CodeQR Code

آٹے کا بحران اور مہنگائی نااہل حکومت کا تحفہ ہیں، مولا بخش چانڈیو

18 Jan 2020 16:36

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو بحرانوں اور عوام کو بدحالی سے دوچار کیا، خان صاحب نے اقتدار سنبھالتے ہی بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمت بڑھائی، وفاقی وزراء عوام کے خیرخواہ ہیں اور نہ ہی وزیراعظم کے، خان صاحب نے آئی ایم ایف کی ہر شرط مان کر غریب سے نوالا چھینا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آٹے کا بحران اور مہنگائی نااہل حکومت کا تحفہ ہیں، حکومت نے ملک کو بحرانوں اور عوام کو بدحالی سے دوچار کیا۔ ایک بیان میں پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خان صاحب نے آئی ایم ایف کی ہر شرط مان کر غریب سے نوالا چھینا، آٹے کا بحران اور مہنگائی نااہل حکومت کا تحفہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو بحرانوں اور عوام کو بدحالی سے دوچار کیا، خان صاحب نے اقتدار سنبھالتے ہی بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمت بڑھائی، وفاقی وزراء عوام کے خیرخواہ ہیں اور نہ ہی وزیراعظم کے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر مہنگائی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنی۔
 


خبر کا کوڈ: 839237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839237/آٹے-کا-بحران-اور-مہنگائی-نااہل-حکومت-تحفہ-ہیں-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org