QR CodeQR Code

غریبوں کے استحصال پر مبنی تبدیلی کو ہم نہیں مانتے، ثروت اعجاز قادری

19 Jan 2020 11:34

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ مہنگائی کو بام عروج پر پہنچا کر غریب کو خودکشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کو بام عروج پر پہنچا کر غریب کو خودکشی پر مجبور کیا جا رہا ہے، تبدیلی اگر غریبوں کا استحصال کرنا ہے، تو ہم ایسی تبدیلی نہیں مانتے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مہنگائی پر کنٹرول اور غریبوں کو ریلیف نہیں دیا گیا تو مایوسیاں جنم لینگی، مایوسیوں نے جنم لیا تو جمہوریت اور حکمرانوں کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران غریبوں کا استحصال اور مہنگائی کو روکنے کیلئے کام نہیں کرینگے، تو پھر عوام عدلیہ کے دروازے پر دستک دینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی بجائے دعوؤں سے کام چلا رہے ہیں، تعلیم کے بغیر معاشرہ بہتر اور قومیں ترقی نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کا عام فرد جب تعلیم سے روشناس ہوگا، تو اس سے انتہاپسندی کمزور اور دہشتگردی ختم ہو جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 839355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839355/غریبوں-کے-استحصال-پر-مبنی-تبدیلی-کو-ہم-نہیں-مانتے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org