QR CodeQR Code

ایل او سی، بھارتی فوج کی بلااشتعال شہری آبادی پر گولہ باری

19 Jan 2020 11:44

کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں سیری جگالپال ججوٹ بہادر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے جگالپال کی رہائشی 36 سالہ خاتون شمیم ساجد زخمی ہو گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول  کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری  سے ایک خاتون زخمی ہو گئی جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب پر دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔ کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں سیری جگالپال ججوٹ بہادر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے جگالپال کی رہائشی 36 سالہ خاتون شمیم ساجد زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔
 


خبر کا کوڈ: 839357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839357/ایل-او-سی-بھارتی-فوج-کی-بلااشتعال-شہری-ا-بادی-پر-گولہ-باری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org