0
Sunday 19 Jan 2020 11:44

ایل او سی، بھارتی فوج کی بلااشتعال شہری آبادی پر گولہ باری

ایل او سی، بھارتی فوج کی بلااشتعال شہری آبادی پر گولہ باری
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول  کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری  سے ایک خاتون زخمی ہو گئی جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب پر دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔ کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں سیری جگالپال ججوٹ بہادر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے جگالپال کی رہائشی 36 سالہ خاتون شمیم ساجد زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔
 
خبر کا کوڈ : 839357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش