QR CodeQR Code

عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہو گی

21 Jan 2020 10:31

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر آج سوئٹزر لینڈ جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہو گی جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے کر دی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 3 روزہ دورے پر آج سوئٹزر لینڈ جائیں گے، عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں عمران خان معاشی چیلنجز اور اصلاحات کے عمل پر بات کریں گے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری، عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ کے علاوہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اور دیگر سرکاری حکام بھی وزیراعظم کے ساتھ ڈیووس جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ملاقات سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پر ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 839709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839709/عمران-خان-اور-ٹرمپ-کے-درمیان-رواں-ہفتے-ملاقات-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org