QR CodeQR Code

اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، پشاور سے اسلام آباد ہیروئن سپلائی کرنیوالی ماں بیٹی گرفتار

21 Jan 2020 11:49

میڈیا کے مطابق پشاور سے اسلام آباد ہیروئن اسمگل کرنے والی ماں بیٹی کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے دو کلو 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والی ماں بیٹی کو ہیروئن کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ دونوں خواتین پشاور سے منشیات اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق پشاور سے اسلام آباد ہیروئن اسمگل کرنے والی ماں بیٹی کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے دو کلو 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں دونوں خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہیروئن سمیت منشیات فراہم کرتی ہیں۔

پولیس نے کامیاب کارروائی ایس ڈی پی او صدر خالد اعوان کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او گولڑہ شیبر احمد تنولی کی قیادت میں کی۔ تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے مزید تفتیش و تحقیق شروع کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے گولڑہ پولیس کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 839744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839744/اسلام-ا-باد-پولیس-کا-منشیات-فروشوں-کیخلاف-کریک-ڈاؤن-پشاور-سے-ہیروئن-سپلائی-کرنیوالی-ماں-بیٹی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org