QR CodeQR Code

صدر آزادکشمیر کی آرمی چیف سے ملاقات

21 Jan 2020 21:10

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔



اسلام ٹائمز. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود سے ملاقات کی اور ایل او سی سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔


خبر کا کوڈ: 839857

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/839857/صدر-آزادکشمیر-کی-آرمی-چیف-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org