QR CodeQR Code

پرویز الٰہی اور طارق بشیر حکومت کی اصلاح کیلئے بات کرتے ہیں، چوہدری شجاعت

23 Jan 2020 10:12

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی تجاویز سے حکومت کی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں، مگر حکومت کے بعض حواری غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین وفاقی حکومت سے اتحاد کے معاملات پر بول پڑے۔ حکمران جماعت کی اتحادی (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کا حکومت کے ساتھ اتحاد ہے، ہمیں محض اتحادیوں کی کیٹگری میں نہ رکھا جائے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویزالٰہی اور طارق بشیر حکومت کی اصلاح کیلئے بات کرتے ہیں، اس لیے باتوں کو مخالفت کے زمرے میں نہیں لینا چاہئے۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم تنقید نہیں کرتے، بلکہ تجاویز دیتے ہیں، ہماری تجاویز اور باتوں سے حکومت کو استفادہ کرنا چاہئے، بطور اتحادی تجاویز سے حکومت کی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں، مگر حکومت کے بعض حواری غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ (ق) لیگ سمیت حکومت کی اتحادی جماعت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، مطالبات پورے نہ ہونے پر اتحادی جماعتیں اپنی ناراضی کا اظہار کر چکی ہیں، تاہم وزیراعظم نے خصوصی طور پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور شکایت دور کرنے کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو ٹاسک دے دیے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 840148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840148/پرویز-ال-ہی-اور-طارق-بشیر-حکومت-کی-اصلاح-کیلئے-بات-کرتے-ہیں-چوہدری-شجاعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org