عراقی صدر سے ملاقات میں ٹرمپ نے فوجی انخلاء کو توہین آمیز حقیقت تسلیم کر لیا
23 Jan 2020 10:39
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی صدر کے دفتر سے ذرائع نے بتایا کہ براہم صالح نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ امریکی ڈرون حملے کے بعد فورسز کی واپسی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے عراقی ہم منصب براہم صالح کی ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں عراق میں امریکی فوجی کردار کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے 50ویں سالانہ اجلاس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ واضح رہے کہ 5 جنوری کو بغداد میں قدس فورس کے سربراہ شہید قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں شہادت کے بعد دونوں سربراہوں کی پہلی ملاقات ہے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے داعش کے خلاف جنگ سمیت معاشی اور سلامتی شراکت داری کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خودمختار، مستحکم اور خوش حال عراق کے بارے میں امریکا کے اٹل عزم کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ: 840150