QR CodeQR Code

سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، شاہ محمود

23 Jan 2020 11:43

وزیر خارجہ نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالات بگڑنے یا جنوبی ایشیا میں چپقلش کے خطے کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالات بگڑنے یا جنوبی ایشیا میں چپقلش کے خطے کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے، سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں اور ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا، وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔


خبر کا کوڈ: 840159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840159/سی-پیک-کے-حوالے-سے-ہمیں-اپنے-مفاد-کو-دیکھنا-ہے-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org