QR CodeQR Code

بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی تحقیقات کی جائیں، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

23 Jan 2020 13:55

درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے اجراء اور استعمال پر جے آئی ٹی بنائی جائے اور تحقیقات کرائی جائیں کہ بلدیاتی نمائندوں نے کون کون سے کام کرائے، اس کے علاوہ متوقع جے آئی ٹی کی سفارش پر ذمہ داران کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی تحقیقات کے لئے آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیب، آڈیٹر جنرل پاکستان و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے اجراء اور استعمال پر جے آئی ٹی بنائی جائے اور تحقیقات کرائی جائیں کہ بلدیاتی نمائندوں نے کون کون سے کام کرائے، اس کے علاوہ متوقع جے آئی ٹی کی سفارش پر ذمہ داران کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 840217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840217/بلدیاتی-اداروں-کے-فنڈز-کی-تحقیقات-جائیں-سندھ-ہائیکورٹ-میں-درخواست-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org