QR CodeQR Code

ٹرانسپرنسی رپورٹ پر وزیراعظم اور وزرا مستعفی ہوجائیں، اسماعیل راہو

24 Jan 2020 23:51

اپنے ایک بیان میں وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ فردوس باجی بتائیں کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں دیگر ممالک کے بھی نام ہیں، کیا وہ بھی جھوٹ ہے، رپورٹ عمران حکومت کے خلاف آئی تو خراب، حق میں ہوتی تو ناچنا شروع کر دیتے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ فردوس باجی بتائیں کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں دیگر ممالک کے بھی نام ہیں، کیا وہ بھی جھوٹ ہے، رپورٹ عمران حکومت کے خلاف آئی تو خراب، حق میں ہوتی تو ناچنا شروع کر دیتے۔ اپنے ایک بیان میں اسماعیل راہو نے کہا کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ آنے کے بعد بنی گالا سے چیخیں سنائی دے رہی ہیں، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے کرپشن ختم کرنے کا بہانہ بناکر اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بیٹھے چند وزرا ڈیڑھ سال میں ارب پتی بن گئے ہیں، وفاقی وزرا صرف اپنی جیب بھرنے میں مصروف ہیں۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ فردوس باجی آپ بھی اس موجودہ کرپٹ نظام کا حصہ ہیں، اس کا مطلب آپ بھی کرپٹ ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی نے 22 کروڑ عوام کے منہ سے نوالا بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن بڑھنے کی رپورٹ پر وزیراعظم اور وزرا مستعفی ہو جائیں اور قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کی دولت ایسے لوٹی ہے، جس طرح سابق ڈکٹیٹر نے لوٹی تھی، ٹرانسپرنسی کی رپورٹ آنے بعد موجودہ حکومت بلخصوص عمران خان کا نام گنیز بک میں ڈالنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 840488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840488/ٹرانسپرنسی-رپورٹ-پر-وزیراعظم-اور-وزرا-مستعفی-ہوجائیں-اسماعیل-راہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org