0
Friday 24 Jan 2020 23:51

ٹرانسپرنسی رپورٹ پر وزیراعظم اور وزرا مستعفی ہوجائیں، اسماعیل راہو

ٹرانسپرنسی رپورٹ پر وزیراعظم اور وزرا مستعفی ہوجائیں، اسماعیل راہو
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ فردوس باجی بتائیں کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں دیگر ممالک کے بھی نام ہیں، کیا وہ بھی جھوٹ ہے، رپورٹ عمران حکومت کے خلاف آئی تو خراب، حق میں ہوتی تو ناچنا شروع کر دیتے۔ اپنے ایک بیان میں اسماعیل راہو نے کہا کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ آنے کے بعد بنی گالا سے چیخیں سنائی دے رہی ہیں، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے کرپشن ختم کرنے کا بہانہ بناکر اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بیٹھے چند وزرا ڈیڑھ سال میں ارب پتی بن گئے ہیں، وفاقی وزرا صرف اپنی جیب بھرنے میں مصروف ہیں۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ فردوس باجی آپ بھی اس موجودہ کرپٹ نظام کا حصہ ہیں، اس کا مطلب آپ بھی کرپٹ ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی نے 22 کروڑ عوام کے منہ سے نوالا بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن بڑھنے کی رپورٹ پر وزیراعظم اور وزرا مستعفی ہو جائیں اور قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کی دولت ایسے لوٹی ہے، جس طرح سابق ڈکٹیٹر نے لوٹی تھی، ٹرانسپرنسی کی رپورٹ آنے بعد موجودہ حکومت بلخصوص عمران خان کا نام گنیز بک میں ڈالنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 840488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش