QR CodeQR Code

پاک ایران گیس منصوبہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث رک گیا، وزارت توانائی

24 Jan 2020 22:58

وزارت توانائی نے سینیٹ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تحریری جواب دیا۔ وزارت توانائی کے مطابق ایران اور پاکستان نے گیس پائپ لائن ترمیمی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو منصوبہ مکمل کرنے کیلئے مزید 5 سال کا عرصہ دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت توانائی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام ایران پر امریکی پابندی کے باعث رک گیا ہے۔ وزارت توانائی نے سینیٹ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تحریری جواب دیا۔ وزارت توانائی کے مطابق ایران اور پاکستان نے گیس پائپ لائن ترمیمی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو منصوبہ مکمل کرنے کے لیے مزید 5 سال کا عرصہ دیا گیا ہے۔ وزارت توانائی میں یہ بھی کہا گیا کہ منصوبے کی تکمیل امریکی پابندیاں ختم ہونے سے ہی مشروط ہے۔


خبر کا کوڈ: 840501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840501/پاک-ایران-گیس-منصوبہ-پر-امریکی-پابندیوں-کے-باعث-رک-گیا-وزارت-توانائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org