0
Friday 24 Jan 2020 22:58

پاک ایران گیس منصوبہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث رک گیا، وزارت توانائی

پاک ایران گیس منصوبہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث رک گیا، وزارت توانائی
اسلام ٹائمز۔ وزارت توانائی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام ایران پر امریکی پابندی کے باعث رک گیا ہے۔ وزارت توانائی نے سینیٹ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تحریری جواب دیا۔ وزارت توانائی کے مطابق ایران اور پاکستان نے گیس پائپ لائن ترمیمی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو منصوبہ مکمل کرنے کے لیے مزید 5 سال کا عرصہ دیا گیا ہے۔ وزارت توانائی میں یہ بھی کہا گیا کہ منصوبے کی تکمیل امریکی پابندیاں ختم ہونے سے ہی مشروط ہے۔
خبر کا کوڈ : 840501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش