QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کل لاہور آئیں گے

25 Jan 2020 10:19

وزیراعظم لاہور میں ہم خیال گروپ سے ملاقات کریں گے۔ گروپ کے مطالبات خود سنیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ہم خیال اراکین کی ملاقات سے پہلے وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے اور انہیں صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اتوار کو لاہور کا دورہ متوقع ہے۔ وزیراعظم لاہور میں ہم خیال گروپ سے ملاقات کریں گے۔ گروپ کے مطالبات خود سنیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ہم خیال اراکین کی ملاقات سے پہلے وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے اور انہیں صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔ پنجاب کی اتحادی سیاست پر بھی وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیراعظم کو صوبائی وزراء کی کارکردگی پر بھی وزیراعلی بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات اور امن و امان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 840524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840524/وزیراعظم-عمران-خان-کل-لاہور-ا-ئیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org