0
Saturday 25 Jan 2020 10:19

وزیراعظم عمران خان کل لاہور آئیں گے

وزیراعظم عمران خان کل لاہور آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اتوار کو لاہور کا دورہ متوقع ہے۔ وزیراعظم لاہور میں ہم خیال گروپ سے ملاقات کریں گے۔ گروپ کے مطالبات خود سنیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ہم خیال اراکین کی ملاقات سے پہلے وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے اور انہیں صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔ پنجاب کی اتحادی سیاست پر بھی وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وزیراعظم کو صوبائی وزراء کی کارکردگی پر بھی وزیراعلی بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات اور امن و امان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 840524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش