QR CodeQR Code

لاہور میں میٹرو بس سروس آج بھی معطل رہے گی

25 Jan 2020 10:49

میٹرو بس سروس اتھارٹی نے پاک بنگلہ دیشن کرکٹ سیریز کے پہلے میچ سے قبل بھی گزشتہ روز میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بند کردیا تھا۔ پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی کے دوسرے میچ کے دوران بھی آج بارہ بجے دوپہر میٹرو بس سروس کو بند کر دیا جائے گا اور تمام بسیں ڈپو میں پارک کر دی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش دوسرے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کی سکیورٹی کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو دوسرے روز بھی بند رکھا جائے گا۔ میٹرو بس سروس اتھارٹی نے پاک بنگلہ دیشن کرکٹ سیریز کے پہلے میچ سے قبل بھی گزشتہ روز میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بند کردیا تھا۔ پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی کے دوسرے میچ کے دوران بھی آج بارہ بجے دوپہر میٹرو بس سروس کو بند کر دیا جائے گا اور تمام بسیں ڈپو میں پارک کر دی جائیں گی۔ میٹرو بس اتھارٹی حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی ایڈوائس موصول ہونے پر میٹروبس سروس کو بند کیا جا رہا ہے جسے اب دوبارہ اگلے روز ہی آپریشنل کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 840530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840530/لاہور-میں-میٹرو-بس-سروس-ا-ج-بھی-معطل-رہے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org