QR CodeQR Code

قاتل مسکراہٹ والے عمران خان طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، زرتاج گل

25 Jan 2020 16:02

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں وزیر مملکت نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کی باڈی لینگویج کی بات کی جائے تو جب وہ چل کر آتے ہیں تو ان کا اتنا رعب، دبدبہ کرشمہ ہوتا ہےکہ ہمارے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا ہے وہ بھی دور ہوجاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کی مسکراہٹ قاتل اور وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں زرتاج گل نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کی باڈی لینگویج کی بات کی جائے تو میرے خیال میں وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، وہ تو جب بحران میں آتے ہیں جس طرح سے ان کی قاتل مسکراہٹ ہے، جس طریقے سے چل کر آتے ہیں ساری دنیا کو پتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ چل کر آتے ہیں تو ان کی شخصیت کا اتنا رعب، دبدبہ کرشمہ ہوتا ہےکہ ہمارے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا ہے وہ بھی دور ہوجاتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 840632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840632/قاتل-مسکراہٹ-والے-عمران-خان-طلسماتی-شخصیت-کے-مالک-ہیں-زرتاج-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org