QR CodeQR Code

نواز شریف کی شاہد خاقان کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت

26 Jan 2020 09:38

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بدنام زمانہ احتساب کے خلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، سب جانتے ہیں کہ آپ کے خلاف مقدمات من گھڑت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بدنام زمانہ احتساب کے خلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، سب جانتے ہیں کہ آپ کے خلاف مقدمات من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کے قانونی حق کو استعمال کرنا چاہیے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پہلے پیغام بھیجا، پھر کال کی۔
 


خبر کا کوڈ: 840746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/840746/نواز-شریف-کی-شاہد-خاقان-کو-درخواست-ضمانت-دائر-کرنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org