0
Sunday 26 Jan 2020 09:38

نواز شریف کی شاہد خاقان کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت

نواز شریف کی شاہد خاقان کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ بدنام زمانہ احتساب کے خلاف توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، سب جانتے ہیں کہ آپ کے خلاف مقدمات من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو ضمانت کے قانونی حق کو استعمال کرنا چاہیے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو پہلے پیغام بھیجا، پھر کال کی۔
 
خبر کا کوڈ : 840746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش