QR CodeQR Code

ٹانک میں دہشتگردوں کی سی ٹی ڈی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

27 Jan 2020 23:11

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان ٹانک کے علاقے تتور روڈ پر مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے بعد سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی۔ سرچ آپریشن کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ دیگر دہشت گردوں کی نشاندہی کے بھی امکانات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹانک شہر میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے، پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان ٹانک کے علاقے تتور روڈ پر مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے بعد سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی۔ سرچ آپریشن کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ دیگر دہشت گردوں کی نشاندہی کے بھی امکانات ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پنجاب کے شہر بہاولنگر ہارون آباد بائی پاس سے سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں میں عمران، عابد سہیل اور رضا شامل ہیں، ملزمان سے 7 ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز، بال بیرنگز اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
 


خبر کا کوڈ: 841077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841077/ٹانک-میں-دہشتگردوں-کی-سی-ٹی-ڈی-پر-فائرنگ-جوابی-کارروائی-2-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org