QR CodeQR Code

حملے کی صورت میں ایران کی اسرائیل کو نشانہ بنانے کی دھمکی

10 Jul 2011 17:20

اسلام ٹائمز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ نے انتباہ کیا کہ تہران کے خلاف جارحیت کی صورت میں خطے میں موجود امریکی بحری بیڑوں، جنگی جہازوں اور اسرائیل کو نشانہ بنایا جائیگا۔ ایران نے حالیہ مشقوں کے دوران درمیانی اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائلوں کا تجربہ کیا۔


تہران:اسلام ٹائمز۔ ایران کی جنگی مشقیں ختم، پاسدران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حاجی زادے نے انتباہ کیا کہ تہران پر حملے کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کو نشانہ بنایا جائیگا۔ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے چیف امیر علی حاجی زادے نے وسطی ایران میں چھ روزہ جنگی مشقوں کے خاتمے پر کہا کہ ایران نے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ خطے میں جاسوس امریکی طیاروں کی موجودگی میں دو میزائل بحرہ ہند ہدف پر داغے، لیکن امریکا کو اس کا پتہ بھی نہیں چلا۔ امیر علی حاجی زادے نے انتباہ کیا کہ تہران کے خلاف جارحیت کی صورت میں خطے میں موجود امریکی بحری بیڑوں، جنگی جہازوں اور اسرائیل کو نشانہ بنایا جائیگا۔ ایران نے ان مشقوں کے دوران درمیانی اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائلوں کا تجربہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 84117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84117/حملے-کی-صورت-میں-ایران-اسرائیل-کو-نشانہ-بنانے-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org