QR CodeQR Code

لگتا ہے آئی جی سندھ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، عاجز دھامراہ

28 Jan 2020 14:42

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ ئی جی سندھ نے 3 اداروں کو چیلنج کیا ہے، شاید پی ٹی آئی سے آئی جی سندھ کو تھپکی مل رہی ہے،اس سے قبل بھی آئی جی سندھ صوبائی حکومت کےخلاف سازش کرتے رہے، کیا آئی جی سندھ، سندھ حکومت کو آئینی طور پر تسلیم نہیں کرتے؟۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے آئی جی سندھ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، آئی جی سندھ نے 3 اداروں کو چیلنج کیا ہے، شاید پی ٹی آئی سے آئی جی سندھ کو تھپکی مل رہی ہے۔ پی پی رہنما عاجز دھامرا نے آئی جی سندھ کلیم امام کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی نے چیف سیکرٹری کو خط لکھا اور خود میڈیا کے حوالے کردیا، لگتا ہے آئی جی سندھ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، آئی جی سندھ نے 3 اداروں کو چیلنج کیا ہے۔ عاجز دھامراہ نے کہا کہ شاید پی ٹی آئی سے آئی جی سندھ کو تھپکی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی آئی جی سندھ صوبائی حکومت کےخلاف سازش کرتے رہے، کیا آئی جی سندھ، سندھ حکومت کو آئینی طور پر تسلیم نہیں کرتے؟۔


خبر کا کوڈ: 841191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/841191/لگتا-ہے-آئی-جی-سندھ-کا-ذہنی-توازن-ٹھیک-نہیں-عاجز-دھامراہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org